آزاد کشمیر، بلدیاتی الیکشن، دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں پولنگ 3 دسمبر کو، تیاریاں عروج پر

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں پولنگ 3 دسمبر کو ہو گی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں امیدواروں کی طرف سے جاری انتخابی مہم کل رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی 3 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 8 خواتین اور1ہزار 841 آزاد امیدواروں سمیت 3ہزار859 امیدوار انتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں

مجموعی طور پر 10 لاکھ 17 ہزار 475 رجسٹرڈ ووٹرز 787 کونسلرز اور ممبران ضلع کونسل کا انتخاب کریں گے پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع باغ،حویلی، سدھنوتی پونچھ راولاکوٹ کوٹ کی 13 تحصیلوں 4 ضلع کونسلوں،88 یونین کونسلوں 2 میونسپل کارپوریشن 2 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹاون کمیٹیوں میں انتخابات کیلئے مجموعی طور1867 پولنگ اسٹیشن اور 2697 پولنگ بوتھ قائم کیئے گئے ہیں پونچھ ڈویژن میں سیکیورٹی کے پیش نظر 406 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور 547 کو حساس قرار دیا گیا جن پر امن وامان کو قائم رکھنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹنے کیلئے آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے حکومت آزادکشمیر سے 9 ہزار سے زائد سیکورٹی فورس فراہم کرنے کرنے کیلئے تحریک کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں