صدر آزاد کشمیر کا ضلع نیلم دو دھنیال چھری کےمقام پر ووٹرزکو لانے والی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر رنج کا اظہار

مظفر آباد(پی آئی ڈی )صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ضلع نیلم دودھنیال چھری کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی بخشش ومغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

صدر ریاست نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں، میں پسماندگان کے ساتھ ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close