آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرلی

مظفرآباد(پی این آئی) آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو متحدہ اپوزیشن پر واضح برتری ہےغیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جہلم ویلی میں پی ٹی آئی نے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کی ہے۔

10 میں سے 8 یونین کونسلز پی ٹی آئی نے جیت لیں۔ غیر سرکاری نتیجے کےمطابق لویئر نیلم میں پی ٹی آئی رہنما راجا الیاس کے بھائی سمیت 7 نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن اسمبلی میاں وحید اپنی یونین کونسل سے ہار گئے۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مظفرآباد شہر میں لوکل کونسلر کی 13 نشستوں پر پی ٹی آئی ، 10 پر ن لیگ اورآزاد7پر جبکہ 4 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ مظفرآباد شہر سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close