آزاد کشمیر، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پولنگ کا جائزہ لینے پہنچ گئے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ۔چیف الیکشن کمشنر نے انتظامات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان اور الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود بھی ہمراہ تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سہیلی سرکار گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، جامعہ کشمیر چہلہ اور گرلزہائی سکول گوجرہ میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ ووٹرز گھروں سے باہر نکلیں اورپرامن انداز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔بلدیاتی انتخابات کیلئے پاک فوج بھی سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ عوام کا جوش وخروش دیکھ کر امید ہے ٹرن آوٹ بہت اچھا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آج آزادکشمیر کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔شہری ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور پولنگ عملے کے ساتھ تعاون کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close