آزاد کشمیر، بلدیاتی الیکشن، آئی جی پولیس، اسٹیشن کمانڈر، کمشنر اور ڈی جی انفارمیشن کا مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

مظفرآبا د(پی آئی ڈی)27اکتوبر 2022 آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے عمل جائزہ لینے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ، سٹیشن کمانڈرمظفرآباد بریگیڈ پاک آرمی،کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان، ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی کا مظفرآباد ڈویژن کے مختلف پولنگ سٹیشن کابذریعہ ہیلی کاپٹر دورہ۔ ضلع مظفرآباد اور جہلم ویلی کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور پولنگ کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

آئی جی پولیس، سٹیشن کمانڈر پاک آرمی، کمشنر مظفرآباد، ڈی جی اطلاعات اور ڈی آئی جی پولیس نے مظفرآباد میں بدامنی کا شکار ہونے والے پولنگ اسٹیشن کتھیلی کا بھی معائنہ کیا جبکہ کومی کوٹ،ڈنہ، گڑھی دوپٹہ، چناری، ہٹیاں بالا چکوٹھی اور جہلم ویلی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ لیا۔ مجموعی طور پر امن وامان کے قیام کے حوالہ سے تمام پولنگ اسٹیشنز پر بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور پرامن انداز میں پولنگ کا عمل جاری تھا۔ انہوں نے پولنگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چکوٹھی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح عوام کوووٹ کا آزادانہ حق رائے دہی کا حق دینا ہے اور اس کیلئے سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ پاک فوج بھی خدمات دے رہی ہے۔عوام آزادی سے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پولنگ کے دوران باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ آزاد کشمیر ایک پُر امن خطہ ہے اور اس سلسلہ میں امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے تا کہ انتخابات کا عمل خوش اسلوبی سے طے پا سکے۔انسپکٹر جنرل پولیس نے کہاکہ عوام الیکشن کو الیکشن تک محدود رکھیں اور رواداری کو فروغ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close