الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے تین امیدواران کی وفات کے باعث متعلقہ وارڈز میں الیکشن کی سرگرمیاں معطل کر دیں

مظفر آباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے تین امیدواران براء لوکل کونسل کی وفات کے باعث متعلقہ وارڈز کی حد تک الیکشن کی سرگرمیاں معطل کر دیں تاہم ضلع کونسل کے الیکشن کے لیے مذکورہ وارڈز میں سرگرمیاں شیڈولکے مطابق جاری رہیں گی۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار برائے ممبر لوکل کونسل وارڈ نمبر 05 گہوتر نکہ شکر پٹیاں تحصیل و ضلع مظفرآباد مبارک علی کھوکھر ولد حاجی نذیر علی،امیدوار برائے ممبر لوکل کونسلبنہ گڑھا ڈاکخانہ پتھورانی وارڈ نمبر 01تحصیل و ضلع بھمبر الطاف حسین ولد محمد حسین اور امیدوار برائے ممبر لوکل کونسل یونین کونسل پنڈی وارڈ نمبر 04لکھپور جنوبی تحصیل و ضلع بھمبر شفیق احمد کی وفات کے باعث متعلقہ وارڈ کی حد تک الیکشن کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close