ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے شہری کی درخواست پر وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کو نوٹس جاری کر دیا

مظفر آباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تحقیقاتی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جلد پیش کرنے کا حکم دے دیا

یونین کونسل کائی منجہ کے گاوں بٹ کنالہ کے رہائشی اور سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کراچی ڈویژن چوہدری محمد مقبول نے چیف الیکشن کمشنر کے نام درخواست پیش میں شکایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق طے ہونے کے باوجود وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، ایم ایل اے حلقہ 4ہٹیاں دوپٹہ الیکشن مہم میں مصروف ہیں اور دن رات الیکشن کمپین کر نے کے ساتھ ساتھ سرکاری وسائل کا استعمال کررہے ہیں الیکشن کمیشن نے مندرجات درخواست کی روشنی میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، ایم ایل اے حلقہ 4ہٹیاں دوپٹہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کو حکم دیا ہے کہ وہ تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ الیکشن کمیشن کو جلد پیش کریں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں