ہٹیاں بالا(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پی ٹی آئی سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ الیکشن کے بعد جہلم ویلی کا تفصیلی دورہ کروں گا،پی ٹی آئی کے دور میں جہلم ویلی بدلے گا میں، جہلم ویلی کے عوام کی محبت عقیدت احترام کا بہت مشکور ہوں۔
ہٹیاں بالا خوبصورت علاقہ ہے اس حلقے کو میں اپنا حلقہ قرار دیتا ہوں، راجہ فاروق حیدر خان کا میں احترام کرتا ہوں وہ سابق وزیراعظم ہیں مگر کل جس طرح انہوں نے کہا کہ میں یہاں نہ آؤں تو دکھ ہوا، میں نے سنا تھا جہلم ویلی کے لوگ مہمان نواز ہیں چھوٹا دل نہیں رکھنا چاہیے۔ جہلم ویلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ یہاں سے ذیشان حیدرمیرا نمائندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ں ے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس بذریعہ ہیلی کاپٹر چکوٹھی پہنچے ہیلی پیڈ پر سابق امیدوار اسمبلی پی ٹی آئی ذیشان حیدر نے استقبال کیا چکوٹھی جلسہ عام میں پہنچنے پر کارکنان پی ٹی آئی نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدواران یونین کونسل کھلانا چوہدری زاہد فرید،امیدوار برائے یونین کونسل چکوٹھی راجہ عاطف امیدوار برائے یونین کونسل چکار اخلاق کیانی،امیدو برائے یوسی سلمیہ راجہ وقار امتیاز،امیدوار برائے ٹاؤن کمیٹی چکار ناصر شاہ، صوبیدار رفاقت،امیدوار برائے یونین کونسل سراں سید زین السلام گیلانی، امیدوار برائے ٹاون ملکپورہ شوکت کگھڑ،امیدوار برائے ٹاون دھنی شاہدرہ ممتاز شیخ،امیدوار برائے یونین کونسل سینا دامن سر دار طاہر اسرائیل، امیدوار برائے یونین کونسل چناری سید عجائب ہمدانی،یونین کونسل گجربانڈی طیب منظور کیانی ودیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ ذیشان حیدر جو بھی مطالبہ کریگا اس کو پورا کریں گے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سابق امیدوار اسمبلی ذیشان حیدر نے کہا کہ سردار تنویر الیاس کا مشکور ہوں جنہوں نے اس مصروفیت میں سے ہمارے لیئے وقت نکالا سردار تنویر الیاس کی خصوصی دلچسپی اور محبت سے ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، سردار تنویر الیاس نے مجھے اپنا چھوٹا بھائی کہا ہے اور اس کی لاج ہمیشہ رکھتے ہیں انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پی ٹی آئی کلین سویپ کرئے گی ہمارا مقابلہ پی ڈی ایم سے ہے جن 5 جماعتوں کو مل کر بھی ہمارے مقابلے میں امیدوران نہیں مل رہے ہیں چیلنج کرتا ہوں کہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ نمبر 6 میں سے سب سے زیادہ ووٹ ہم لیں گے ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے اور اسے شکست دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں