آزاد کشمیر، تین عشروں کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج شروع ہو گی

مظفرآباد (آئی اے اعوان )مظفرآباد ڈویژن میں 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور منصفانہ انعقاد کو کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں مظفرآباد،نیلم اور جہلم ویلی میں 27 نومبر کی صبح 8 بجے سے لیکر 28 نومبر کی صبح 8 بجے تک غیر مقامی اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے

کمشنر مظفرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر صاحبان نے سیاحوں اور غیر مقامی افراد سے کہا ہےکہ وہ دو دنوں دوران سیکورٹی فورسز چیکنگ کے باعث کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے مظفرآباد،نیلم اور جہلم ویلی کارخ نہ کریں۔آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں 27 نومبر کو پولنگ کے باعث ہفتہ کے روز مظفرآباد ڈویژن میں سرکاری تعطل کردی گئی ہے مظفرآباد،نیلم اور جہلم ویلی میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں بند رہیں گے الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کے علاوہ دیگر ملازمین ہفتہ کے روز چھٹی کریں گے۔حکمہ صحت عامہ آزادکشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹنے کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرلیا ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکم کے مطابق انچارج آن کال آفیسر ڈاکٹر تنوءر شفیع ڈائریکٹر ہیلتھ سروس ایڈمن ،شفق ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ،کومل اکبر بخاری ہیلتھ ایجوکیٹر قاضی ظہوراحمد الیکٹریشن اور زاہد چوکیدار 26 اور 27 نومبر کو ایمرجنسی کنٹرول روم میں فرائض انجام دیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close