سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جہلم ویلی میں کھلانہ، نلئی گندیگراں چکہامہ، پانڈو سمیت دیگر علاقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم تیز کر دی

مظفرآباد(آئی اے اعوان ) ڈویژن میں جاری انتخابی مہم ختم ہونے قبل سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جہلم ویلی میں کھلانہ،نلئی گندیگراں چکہامہ،پانڈو سمیت کنٹرول لائن کے دیگر علاقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم تیز کر دی سابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طوفانی انتخابی مہم دن رات جاری، سینکڑوں افراد مسلم لیگ ن کا حصہ ایک ایک دن میں درجنوں پروگرامات عوام کا جوش و جذبہ قابل دید ،جلسے جلوس ریلیاں کارنر میٹنگز لائن آف کنٹرول کے انتہائی نزدیکی علاقے نلئی گندیگراں کے مقام پر ریلی نوجوانوں کی بھرپور نعرے بازی نے انتخابی ماحول گرما دیا۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ریلی میں شریک نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان میں پاک فوج مخالف بیانیہ پھیلایا جارہا ہے، کچھ عناصر فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پاک فوج یہاں سے ہٹ جاے تو پھر ہندوستان کی فوج یہاں آنے میں ایک منٹ نہیں لگائے گی۔ سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کریگی، جس میں جہلم ویلی کا پہلا نمبر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کے پاس وقت نہیں رہا انہیں پتہ چل گیا ہے کہ ان کے دن گنے جاچکے ہیں اس لیے وہ کھربوں کے اعلانات کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو طلب کیا اب دیکھتے ہیں کیا کارروائی ہوتی ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہونے والی تعمیرو ترقی کا سہرا نوازشریف کے سر ہے،ووٹ صرف اور صرف شیر کو دینا ہے چھوٹے بڑے ووٹ کی تقسیم کا تصور نہیں جو لیگ کا کارکن ہے وہ نوازشریف کے نشان کو ووٹ دیگا۔اس موقع پرلیگی رہنما مرزامحمد آصف اُمیدواران براے ممبر ضلع کونسل فیصل رشید عباسی، عظیم زاہد ایڈووکیٹ، ظہیر احمد اعوان،علی اکبرکیانی،الطاف کیانی امیدواران لوکل کونسل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اس سے پہلے جب کھلانہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا انہوں نے فیصل رشید اور اکمل گیلانی کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا جس کے بعد بڑا اجتماع منعقد ہوا،کھلانہ میں مختلف وارڈز کے عہدیداران سے الگ الگ میٹنگز بھی کی گئیں جس کے بعد سابق وزیراعظم نلئی گندیگراں براستہ پانڈو روانہ ہوئے،

چکہامہ کے مقام پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے علی اکبر کیانی کی قیادت میں ان کا پرتپاک استقبال کیا نلئی گندیگراں میں منعقدہ میٹنگز کے دوران متعدد افراد نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہم نے خدمت کی ہے، آئینی مالیاتی انتظامی اختیارات واپس حاصل کرنے اور ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنے کا کریڈٹ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں ایک اینٹ نہ رکھنے والے کس منہ سے عوام کے پاس جارہے ہیں شکر ہے کہ عوام کو جلد احساس ہونا شروع ہوگیا ہے اور اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی واپسی یہ ظاہر کرتی ہے کہ عوام پی ٹی آئی کے سہانے سپنوں کا بھید جان چکے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close