بلدیاتی الیکشن، ریٹرننگ آفیسر کا یونین کونسل بنجوسہ کی وادڑ بالوہاڑی میں امیدوار کی وفات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان)آزادکشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل راولا کوٹ کے ریٹرننگ آفیسرنے یونین کونسل بنجوسہ کی وارڈ بالو ہاڑی منجہاڑی سے امیداوار ساجد علی کی وفات کے باعث وارڈ کی سطح پر الیکشن ملتوی کردیے۔

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعلقہ وارڈ کی حد تک ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ الیکشن کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں تاہم ضلع کونسل کے الیکشن کے لیے مذکورہ وارڈ میں سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔ مذکورہ وارڈ کے ضمنی الیکشن کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close