وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا اپنے حلقہ باغ کا دورہ، عوام کی کثیر تعداد نے پرتپاک استقبال کیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اتوار کو جب اپنے حلقہ باغ کے دورہ پر پہنچے تو عوام کی کثیر تعداد نے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان روائتی پروٹوکول کو ترک کرتے ہوے تمام افراد سے فردا فردا ملے وہ ہر شخص کے پاس کھڑے ہوتے،گرمجوشی سے مصافحہ کرتے،حال احوال پوچھتے اور پھر آگے بڑھ جاتے،وزیراعظم نے اپنی انتہائی مصروفیات کے باوجود لوگوں کو خندہ پیشانی سے ویلکم کیا جو ایک عوامی وزیراعظم کا اپنے لوگوں سے اظہار محبت کی معراج تھا،

وزیراعظم بزرگوں سے زیادہ وقت حال احوال پوچھتے یہ ایسا طرز عمل تھا جس نے لوگوں کے دل موہ لئے۔اس موقع پر عوام علاؤہ کی بڑی تعداد نے وزیراعظم سے بھی کمال اظہار محبت کیا انہوں نے والہانہ انداز میں وزیراعظم کو ویلکم کیا اور اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی محسوس کی۔عوام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے آزادجموں و کشمیر کی سیاست کو بدل کر رکھ دیا ہے خصوصی طور پر ان کا بلدیاتی انتخابات کا عزم اس بات کا عکاس ہے کہ انہوں نے اقتدار کو عوام کی دہلیز پر لانے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے عزم صمیم نے الیکشن کمیشن کو حوصلہ دیا کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ وہ اپنے ارادے سے ہٹنے والے نہیں ہیں یہ ایک لیڈر کا اپنے عوام سے لازوال اظہار محبت اور اپنی دھرتی سے انمٹ کمٹمنٹ کا عکاس رویہ ہے جو انہیں اپنے دیگر سیاست دانوں سے ممتاز کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم کے اپنی عوام میں یوں گھل مل جانے والی ویڈیو کو بے حد سراہا گیا،ایک صارف نے لکھا وزیراعظم نے اپنے طرز عمل سے اپوزیشن کو ناک آؤٹ کر دیا ہے اب ان کے پاس کوئی ایشو ہی نہیں رہا،ایک اور صارف کا کہنا تھا سردار تنویر الیاس خان آپ کے ساتھ عوام کی دعائیں ہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں جس طرح آپ نے روائتی سیاست کو ترک کر کے عوام دوست رویہ اپنایا ہے آپ کو سلیوٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close