مظفر آباد(پی آئی ڈی ) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ انتظامیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کرے ضابطہ اخلاق اور امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے مضبوط حکمت عملی بنائی جائے۔ بلدیاتی انتخابات کو صاف شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لاے جائیں۔
یہ ہدایات انہوں نے ارجہ ریسٹ ہاوس میں منعقدہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میںآفیسران سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، کمشنر پونچھ عنصر یعقوب، ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی، ڈپٹی کمشنر حویلی،ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی، ایس پی شوکت حیات مرزا، ایس پی حویلی،ایس پی راولاکوٹ،ایس پی سدھنوتی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ انتظامیہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر صورت بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے پر عزم ہے۔تمام تر وسائل الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیئے گے ہیں،اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے ضلعی و ڈویزنل انتظامیہ اپنی ذمہ داری ادا کرے تاکہ پر امن منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں