وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو آزادکشمیر میں سیاحت کے پو ٹینشل کے حوالہ سے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا

مظفر آباد(آئی اے اعوان )وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو آزادکشمیر میں سیاحت کے پو ٹینشل کے حوالہ سے دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا۔ وزیراعظم اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو لوہار گلی سے مظفرآباد شہر کا نظارہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں بتایاکہ آزادکشمیر میں سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے اور اس سلسلہ میں حکومت آزادکشمیر اپنی جانب سے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کٹوتی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

جس کی وجہ سے حکومت آزادکشمیر کے جاریہ منصوبہ جات التوا کا شکار ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وزیراعظم کو یقین دلایاکہ وہ اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین، وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں جبکہ اس وقت وہ فنانس کمیٹی کے ہیڈ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close