اسلام آباد( پی آئی ڈی )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سعودی عربیہ کے سفیر نواف بن سید المالکی سے سعودی سفارتخانے میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا سعودی سفارتخانے پہنچے پر پر جوش استقبال کیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی کے درمیان ملاقات میں سعودی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر میں جاری پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سعودی حکومت کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس مظفرآباد کے لیے خصوصی گرانٹ پر سعودی سفیر نواف بن سید المالکی اور سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی سے پرنس محمد بن سلمان کو آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس مظفرآبا دکے افتتاح کے لیے دعوت بھی دی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سعودی حکومت کی طرف سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں