وزیراعظم آزاد کشمیر کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں سی ٹی سکین، انجیو گرافی اور ایم آر آئی مشینیں جبکہ کشمیر کارڈیک سینٹر میں مریضوں کیلئے سہولیات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت

مظفرآباد(آئی اے اعوان)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں سی ٹی سکین ، انجیو گرافی اور ایم آر آئی مشینیں جبکہ کشمیر کارڈیک سینٹر میں مریضوں کیلئے سہولیات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان کے دورہ میرپور کے دوران عوامی وفود نے وزیراعظم کی توجہ سے ڈی ایچ کیو میرپور میں سہولیات کی عدم فراہمی کی جانب مبذول کروائی تھی ۔

اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے سیکرٹری صحت عامہ کو ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو میرپور میں سی ٹی سکین ، ایم آر آئی اور انجیو گرافی سمیت تمام مشینری کی فراہمی اور کشمیر کارڈیک سینٹر میں بھی مریضوں کو سہولیات یقینی بنائی جائیں تاکہ عوام الناس کو سہولیات میسر آسکیں اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں