مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں قائم آزادحکومت نے ریاست کے امن عامہ اور سیکورٹی مسائل موثر اندز میں حل کرنے کیلئے آزادجموں وکشمیر پولیس میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان نے پولیس کے مختلف شعبوں کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل کی منظور ی دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سائبر کرائم اور سی آئی اے کے الگ الگ ڈویژن قائم کیے جائیں۔
سی ٹی ڈی، پیٹرولنگ پولیس، ٹورازم پولیس، بم ڈسپوزل، وی آئی پی ایریاز کی سکینگ کیلئے الگ الگ پولیس یونٹ قائم کیے جائیں۔15پولیس کا الگ ڈائریکٹوریٹ قائم جائے۔ 15پولیس کا دائرہ کار ہر تحصیل تک بڑھایا جائے۔ ضلع میں 15پولیس کا سیٹ اپ ڈی ایس پی لیول کا ہو گا۔ آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں فرانزک لیب بنائی جائیں، تاکہ کرائم انوسٹی گیشن کو جلد مکمل کیا جائے۔آزادکشمیر کے تمام بڑے شہروں کو سیف سٹی بنایا جائے اور تمام انٹری پوائنٹس کی مانیٹرنگ کی جائے۔ آن لائن ایف آئی آر درج کرنے کا طریقہ وضع کیا جائے۔ غلط ایف آئی آر درج کرنے والے کو ایک سال سزااور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا رکھی جائے۔ غلط ایف آئی آر درج کرنے والے کے خلاف سٹیٹ پراسیکیوشن کرے گی۔ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرسردارتنویر الیاس خان نے چیف سیکرٹری و سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس فورس پولیس یونٹ قائم کیے جائیں۔آزادکشمیر میں وویمن پولیس کا الگ ڈویژن قائم کیا جائے۔ ویمن پولیس کے امور و انتظام کے لیے علیحدہ ڈی آئی جی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ہو گا۔ آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں خاتون ڈی ایس پی آفیسرز کو تعینات کیا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ فارنرز سیکیورٹی کا مکمل ڈویژن بنایا جائے جسے ڈی آئی جی رینک کا آفیسر ہیڈ کرے گا۔ فارنرز سیکیورٹی کے لیے ایس ایس جی پولیس پرسنل ہائیر کیے جائیں اور اس میں رفتہ رفتہ پولیس ایس ایس جی /کمانڈوز کی فورس ڈویلپ کی جائے۔پولیس کے پٹرول، یونیفارم اور خریداری کی مدات کا external Auditکروایا جائے۔ پولیس ملازمین کی پروفیشنل ٹریننگ کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کیا جائے۔ پولیس ملازمین کے لیے سکالر شپس رکھے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی ٹریفک چالان کی رقم کا 2%ٹریفک چالان کرنے والے کو دینے کا incentiveختم کیا جائے اوراس کے مبدل کوئی دیگرincentiveتجویز کیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ ریاستی سیکورٹی اور امن عامہ کے حوالہ سے آزادجموں وکشمیر پولیس کا کردار کلیدی ہے۔ کافی عرصہ سے عصری تقاضوں کے مطابق اس میں ریفارمز نہ ہونے کی بناء پر آزادکشمیر پولیس کو انتظامی اور پولیس سروسز کی فراہمی کے حوالہ سے مسائل کا سامنا ہے۔اس تناظر میں آزادکشمیر پولیس کے مختلف شعبہ جات کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بذیل اصلاحات عمل میں لائے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے ہر ڈویژن کے پولیس امور کے لیے ایک الگ ڈی آئی جی ہو گا، جو اس ڈویژن کے امور کو دیکھے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ پولیس اور تھانہ جات کو درکار ٹرانسپورٹ ضرورت کے مطابق دی جائے۔ اضلاع کے ایس پیز کو 5ڈورگاڑیاں دی جائیں۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل او پریشن اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر کی آسامیاں تخلیق کی جائیں۔ 6بڑے اضلاع میں وویمن پولیس اسٹیشن قائم کیے جائیں،ہر تھانہ کا انتظام و انصرام SP Rankکی خاتون آفیسر دیکھے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کے باعث مظفرآباد میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی اسامیاں تخلیق کی جائیں۔ ہرضلع میں ٹریفک کے امور کے لیے ایس اور ڈی ایس پی ٹریفک کی اسامیاں تخلیق کی جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں پیٹرولنگ پولیس قائم کی جائے تاکہ سڑکات کی گشت کا عمل موثر کیا جا سکے۔ پٹرول پولیس میں گاڑیاں چیک کرنے کے لیے موبائل اور سٹیٹک ٹیکنیکل چیکنگ یونٹس قائم کیے جائیں۔سائبر کرائم ڈویژن کا سربراہ ڈی آئی جی سائبر کرائم سیکیورٹی ہو گا۔اسکے سیٹ اپ میں سائبرکرائم پروفیشنل ہائر کیے جائیں تاکہ سائبر سیکیورٹی کے پیچیدہ امور کو احسن یکسو کیا جائے۔ٹورازم پولیس کا علیحدہ سیٹ اپ قائم کیا جائے جس کا سربراہ ایس پی رینک کا ہو۔ ٹورازم پولیس، دیگر ریگولر پولیس سے الگ ہو۔ آزادکشمیر میں ٹورازم اوپننگ کے باعث ضرورت پوری کرنے کے لیے500اضافی نفری ہائی کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل یونٹ، وی آئی پی ایریا کی سکیننگ و مانیٹرنگ کے لیے پولیس کا الگ یونٹ قائم کیا جائے، جو اے آئی جی سیکیورٹی کے ماتحت ہو۔ سیٹ اپ میں ریٹائرڈ آرمی پروفیشنل ہائیر کرنے کا میکانزم رکھا جائے جنہیں ایس ایس پی کے برابررینک دیا جائے۔ سی ٹی ڈی کا مکمل ڈویژن قائم کیا جائے، جس کا سربراہ سی ٹی ڈی ڈی آئی جی پولیس ہو گا۔ سی آئی اے پولیس کا علیحدہ ڈویژن تخلیق کیا جائے، جس کا علیحدہ ایس پی اور سربراہ سی آئی اے ڈی آئی جی ہو گا۔ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر سی آئی اے سیٹ اپ ہو گا، جس کا انچارج سی آئی اے ڈی ایس پی جبکہ ہر ضلع میں انسپکٹر رینک کا انسپکٹر سی آئی اے سنٹر کا انچارج ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صدرریاست، وزیراعظم اور دیگر وی وی آئی پیز شخصیات کی سیکیورٹی کے امور کے لیے ڈی آئی جی پولیس کا سیٹ اپ تشکیل دیا جائے۔ ایوان ہاء کی سیکیورٹی کے ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں۔ چیف سیکیورٹی آفیسرز صدر اور وزیراعظم کی ذاتی سیکیورٹی کے امور انجام دیں گے۔ ٹریفک پولیس،ریسکیو15پولیس اور ایمرجنسی ریسپانس فورس پولیس کو ایس ڈی ایم اے کے ساتھ synchroniseکیا جائے تاکہ ناگہانی آفات و حادثات کو بہتر اندا میں ڈیل کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے ہمراہ طویل عرصہ تک تعینات اہلکاران کی پوسٹنگ ٹرانسفر کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں