آزادکشمیر، بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو مقررہ وقت پر ہونگے، چیف الیکشن کمشنر کا دوٹوک اعلان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 27 نومبر کو مقررہ وقت پر ہونگے، سیکورٹی فورسز کی عدم فراہمی اور موسمی حالات کو بنیاد بنا کر بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کیے جا سکتے الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں مکمّل کر لی ہییں سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے

الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور سینئر ممبر الیکشن کمیشن رراجہ فاروق نیاز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں یے سیاسی جماعتوں کے قائدین الیکشن کمیشن سے تعاون کریں انھوں نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا کہ وہ اپنی الیکشن مہم جاری رکھیں چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے برفباری والے علاقوں موسم کی شدت کو مد نظر رکھ کر الیکشن سے چند روز پہلے فیصلہ کیا جائے کہ ان علاقوں میں پولنگ ملتوی کی جائے کہ نہیں چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی فراہمی حکومت آزاد کشمیر کی ذمہ داری
ہے اور اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی فراہمی کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے


انہوں نے کہاکہ میری خود اس سلسلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے بات ہوئی ہے اور وہ سیکورٹی مہیا کرنے کے تیار ہیں۔ اس موقع پر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ محمد فاروق نیاز نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا اور پولنگ میٹریل تقسیم کر دیا گیاہے اور پولنگ اسکیم مکمل ہو چکی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران آزاد کشمیر کے 29 لاکھ 50 ہزار 129 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران 10556 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 42 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں

۔ ممبر ا لیکشن کمیشن نے کہا کہ آزادکشمیر میں 10ضلع کونسلز،5 میونسپل کارپوریشنز، 14 میونسپل کمیٹیز، 12ٹاؤن کمیٹیز اور 278 یونین کونسلز پر بلدیاتی انتخاب ہو گا جبکہ آزادکشمیر میں ووٹر فہرستیں اور حلقہ بندیوں کا مرحلہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن تین دھائیوں بعد آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے پرعزم ہے،

تمام شہری اپنا حق رائے دہی بلاخوف و خطر استعمال کریں اور منفی پرواپیگنڈاہ پھیلانے والوں کی طرف توجہ نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ہر صورت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم اور پرامید ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close