پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن بابو فیض عالم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

کوٹلی (پی آئی ڈی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن بابو فیض عالم نے پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر چیئرمین کے ڈی اے چوہدری محبوب، سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر نے بابو فیض عالم کو ہار پہنائے اور انہیں تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اسے سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ ہم اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کروانے کا رہے ہیں جس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے اور لوگوں کو ان کا بنیادی حق ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا تحریک انصاف کی طرف رحجان بڑھتا جا رہا ہے جو وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے،حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ہمارا ماٹو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کیلیے وہ بنیادی اقدامات کئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،جہیز فنڈ میں اضافہ،مہاجرین کیلیے ماہانہ رقم میں اضافہ،زکوتہ فنڈ میں اضافہ ایسے اقدامات ہیں جن سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرے گی کیونکہ عوام کی اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close