مظفرآباد(آئی اے اعوان)آزادکشمیر میں پہلی ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے قیام کیلئے حکومتی سطح پر جاری کوششوں میں تیزی آگئی ۔آزاد کشمیر میں میں ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کیوں ضروری ہے اس منصوبے کے قابل عمل ہونے کے حوالے سے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو محکمہ صحت آزادکشمیر کی جانب سے مفصل بریفنگ دی گئی ۔ایوان صدر مظفرآباد میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے قیام کے حوالے سے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر بریفنگ میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی، سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر آصف حسین، سیکرٹری قانون ارشاداحمد قریشی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد محمود مرزا اور پرنسپل آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآبادڈاکٹر ملازم حسین بخاری نے شرکت کی۔ اس موقع پر بریفنگ میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا گیا کہ آزادکشمیر میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے قیام کی باضابطہ کارروائی شروع ہو چکی ہے اور یہ پروجیکٹ آزادکشمیر کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراب اس منصوبے کو عمل جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ اگلی میٹنگ سے پہلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تکمیل کی تاریخ دی جانی چاہیے تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو اس اہم منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بروقت آگاہی مل سکے اور عوام اس پروجیکٹ فوائد سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام شروع کیا جائے کیونکہ ویسے بھی صحت اور تعلیم میری ترجیحات میں شامل ہیں تاہم اس منصوبے کے بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں