آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی، ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ نلہ چکلی میں چیتے نے حملہ کر کے کھیت میں کام کرنے والے شخص کو زخمی کر دیا

مظفرآباد(آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ نلہ چکلی میں چیتے نے حملہ کر کے کھیت میں کام کرنے والے شخص گلفراز کو زخمی کردیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں زخمی گلفرار کو ابتدائی طبی امداد دیکر مظفرآباد ریفر کر دیا

عینی شاہدین کے مطابق ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ نیناں کا رہائشی گلفراز نلہ چکلی کے مقام پر کھیت میں کام کر رہا کہ خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والے چیتے نے اچانک حملہ کر اسے شدید زخمی کردیا علاقہ مکینوں گلفراز کو بچانے کیلئے ڈنڈے لیکر موقعہ پر پہنچے تو چیتا زخمی گلفراز کو چھوڑ کر بھاگ گیا زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا پہنچایا گیا جہاں طبی امداد دیکر زخمی گلفراز کو کے سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close