آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ،چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزادکشمیر کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد(آئی اے اعوان ) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑکے درمیان ملاقات میں آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ انعقاد اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق کیئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close