مظفرآباد(پی آئی ڈی ) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سیکرٹری صحت عامہ آزاد جموں وکشمیر میجر جنرل ظہیر اختر کی ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کے دوران آزادکشمیر کے کے عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صحت کی آزادکشمیر میں صحت کے حوالے سے جاری مختلف پروجیکٹس پر کام کی رفتار سے متعلق آگاہ کیا اور ان پروجیکٹس کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اسی طرح نئے پروجیکٹس پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سیکرٹری صحت عامہ آزاد جموں وکشمیرمیجر جنرل ظہیر اخترکے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں