صدر آزاد کشمیر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہونے کی خواہش کر دی، سیمی فائنل کی جیت کشمیریوں کیلئے تحفہ قرار

مظفرآباد (آئی اے اعوان) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان کا فائنل مقابلہ بھارت سے ہو ۔نیوزی لینڈ کے مقابلے میں پاکستان کی فتح کشمیریوں کیلئے تحفہ ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان شاءاللہ پاکستان فائنل میں جیتے گا۔

صدر آزاد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم کا فائنل میچ بھارت کی ٹیم کے ساتھ ہو اور وہ بھارتی ٹیم کو بھی اسی طرح شکست دے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی سے کشمیریوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے یہ کامیابی ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close