31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی صدر آزاد کشمیر کو بریفنگ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔بیلیٹ پیپر کی چھپائی ہوچکی ہے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو الیکشن کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید سلہریا نے ایوان صدر مظفرآباد میں صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات کے دوران مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید سلہریا نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے اسی طرح ہم نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے معاملات کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو لکھا ہوا ہے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے خود بات کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close