آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کی صورت میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے پلان تیار کر لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی جانب آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کیلئے مطلوبہ سیکورٹی فورسز فراہم نہ کرنے کی صورت میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے 27 نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے پلان تیار کر لیا۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی سر براہی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی مطابق آزادکشمیر میں 27 نومبر 2022 کو جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات ہر صورت میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے وفاق اور صوبوں کی طرف مطلوبہ سیکیورٹی فورسزفراہم نہ کرنے کی صورت میں متبادل پلان پیش کر دیا۔ مطلوبہ سیکورٹی فورسز فراہم کیے جانے کی صورت میں آزادکشمیر بھر میں 27 نومبر کو ایک ہی روز الیکشن ہوں گے ۔آدھی سیکیورٹی ملنے کی صورت میں پولنگ کی تاریخ میں تبدیل کرتے ہوئے ڈویژن کی سطح پر الیکشن کروائے جائیں گے جبکہ سیکیورٹی فورسز نہ ملنے کی صورت میں ضلع کی سطح الیکشن کرانا جائیں گے۔تیسرے آپشن کو قابل عمل بنانے کیلئے چیف سیکرٹری نے پولیس اور انتظامیہ کو 11 نومبر تک سیکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close