مظفر آباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت نے مسئلہ کے حوالے سے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کردیا ۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کا ایک جاندار کردار دیکھنا چاہتے ہیں حکومت آزادکشمیر کی ترجمان اور فوکل پرسن کو ہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویر الیاس خان مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سنجیدہ کوششیں شروع کردی
تاکہ مسئلہ کشمیر پر موجودہ سٹیس کو توڑا جا سکے انکا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیکر ایک بہترین پالیسی بنائی جائیگی جس میں حکومتی و اپوزیشن ممبران اسمبلی اور اہل دانش کو شامل کیا جائےگا۔ اس حوالہ سے روایتی فورمز سے ہٹ کر دیگر فورمز سے بھی مسئلہ کشمیر کو ہائی لائیٹ کرنے کی کوشش کریں گے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آزادکشمیر کی ساری قیادت ایک ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان بیس کیمپ سے تحریک آزادی کشمیر کیلئے جاندار کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالہ سے پالیسی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو زیادہ موثر اور جاندار اندازمیں اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان گزشتہ دنوں آزادکشمیر کے پارلیمانی وفد کو وزرات خارجہ حکام کے ہمراہ بیرون ممالک دوروں پر سفارتکاری کیلئے بھیجنے کی تجویز بھی دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اس وقت نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، اس حوالے سے بیس کیمپ کی حکومت اپنی تمام ذمہ داری پوری کریگی ۔ کشمیریوں نے اپنا خون دیکر اس تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے ، کشمیریوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گے ، وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کے مسئلے کو ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں