صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے اب تک کی جانیوالی پراگرس پر بریفنگ دی گئی

میرپور(پی این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں میرپور پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے اب تک کی جانیوالی پراگرس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور ذیلی کنبہ جات کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤن پلاننگ پربریفنگ لی۔

جائزہ اجلاس میں وزیر فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ چوہدری یاسر سلطان، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر لیاقت حسین، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی،ممبر مانیٹرنگ چوہدری مختار حسین، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی، قائمقام ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض، ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ڈیزائن آفس محمد جواد، چیف پلاننگ آفیسر مطلوب رضا، ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری طالب حسین، کلکٹر امور منگلا ڈیم چوہدری محمد ایوب، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل چوہدری منیر حسین،ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی ایچ اے چوہدری انعام الحق، اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر،تحصیلدار سید کلیم عباس شاہ اورتحصیلدار محمد محمود بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کومتاثرین منگلا ڈیم کے اضافی کنبہ جات کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤنز کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close