میرپور(آئی اے اعوان)وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے شہداء کے ورثاء،یتیم بچوں،بیوہ خواتین اور مستحق افراد کیلئے پانچ سوگھروں کی تعمیر کے بڑے منصوبے کا افتتاح کیا ۔وزیراعظم آزاد سردار تنویر الیاس نے اپنے دورہ میرپور کے دوران معروف رفاعی ادارے کورٹ KORT کے باہمی اشتراک سے شہداء کے لواحقین، بیواؤں اور مستحق خاندانوں کے لیے ہاوسنگ پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا
اس منصوبہ کے تحت راولاکوٹ، وادی نیلم،لیپہ ویلی،کوٹلی،میرپور،سدھنوتی حویلی اور باغ میں شہداء کے خاندانوں،بیواؤں اور مستحق افراد کے لیے 500 گھر تعمیر کیئے جائیں گے اس موقع پر چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھےافتتاحی تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، افواج پاکستان کے سینئر ترین افسران، وزرائے حکومت آزاد کشمیر، اپوزیشن اراکین،سول سوسائٹی،اوورسیز کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی ہے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھےاس موقع پر منصوبہ جات کی کامیابی، ملک و قوم کی خوشحالی، امن اور مظلوم کشمیریوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں