بلدیاتی انتخابات 2022، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے دستبرداری / ریٹائرمنٹ اور بلامقابلہ انتخاب جیتنے والے امیدواران کی تفصیل جاری کر دی

مظفر آباد(پی آئی ڈی)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات2022کے لیے امیدواران کی جانب سے دستبرداری / ریٹائرمنٹ اور بلامقابلہ انتخاب کے بعد امیدواران کی تعداد کی تفصیل جاری کر دی۔ ترجمان آزادجموں وکشمیرالیکشن کمیشن کے مطابق 42امیدواران بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ کل 10556امیدوار مدمقابل ہیں۔ضلع کونسل کی نشستوں پر کل1825، یونین کونسل کی نشستوں پر7275، ٹاؤن کمیٹی کی نشستوں پر 275، میونسپل کمیٹی پر 381 جبکہ میونسپل کارپوریشن 800امیدوار مد مقابل ہیں۔

ضلع نیلم سے کل 529امیدوار، جہلم ویلی سے 544، مظفرآباد سے 1643،باغ سے1249،سدھنوتی سے 880،حویلی کہوٹہ سے372، پونچھ سے 1082، کوٹلی سے 2131،میرپور سے1024،بھمبر سے1102امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع کوٹلی سے 16، مظفرآباد سے 15، جہلم ویلی سے4، میرپور سے3، حویلی کہوٹہ اور نیلم سے ایک ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہواہے۔جن میں سے 38امیدوار یونین کونسلز کی نشستوں،2سے امیدوار ٹاؤن کمیٹیز،ایک امیدوار میونسپل کمیٹی اور ایک امیدوار میونسپل کارپوریشن سے بلامقابلہ منتخب ہوا ہے۔ ضلع نیلم میں ضلع کونسل کی نشستوں پرپر 83، یونین کونسل پر 422، ٹاؤن کمیٹی پر15 جبکہ میونسپل کمیٹی پر 9 امیدوارمدمقابل ہیں۔ ضلع جہلم ویلی میں ممبر ضلع کونسل کے 101، یونین کونسل 422، ٹاؤن کمیٹی 8، میونسپل کمیٹی ممبر کے 13 امیدوار ہیں۔ ضلع مظفرآبادمیں ضلع کونسل کی نشستوں پر 274، یونین کونسل 1078، ٹاؤن کمیٹی 54، میونسپل کمیٹی 21، میونسپل کارپوریشن پر 216 امیدوار ہیں۔ ضلع باغ میں ضلع کونسل کے ممبر کیلئے 225، یونین کونسل 905، ٹاؤن کمیٹی26، میونسپل کارپوریشن 93 امیدوار ہیں۔ ضلع سدھنوتی میں ممبرضلع کونسل کیلئے144، یونین کونسل 632، ٹاؤن کمیٹی54 اور میونسپل کمیٹی پر 50 امیدوار ہیں۔ ضلع حویلی کہوٹہ میں ضلع کونسل کی نشستوں پر61،یونین کونسل302، میونسپل کمیٹی کی نشستوں پر9امیدوار ہیں۔ ضلع پونچھ میں ضلع کونسل کی نشستوں پر 150، یونین کونسل 659، ٹاؤن کمیٹی74، میونسپل کمیٹی 30، میونسپل کارپوریشن پر169امیدوار ہیں۔ ضلع کوٹلی میں ضلع کونسل کی نشستوں پر430، یونین کونسل 1553، ٹاؤن کمیٹی 15، میونسپل کمیٹی 47، میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر86 امیدوار ہیں۔ ضلع میرپورمیں ضلع کونسل کی نشستوں پر143، یونین کونسل 510، میونسپل کمیٹی 135، میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر236امیدوار ہیں۔ ضلع بھمبرمیں ضلع کونسل کی نشستوں پر214، یونین کونسل 792، ٹاؤن کمیٹی 29، میونسپل کمیٹی کی نشستوں پر 67 امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close