مظفر آباد(پی آئی ڈی )وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت محکمہ اوقاف بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف کے مالی سال 2022-23کے 46کروڑ 81لاکھ 17ہزار روپے کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں نظر ثانی میزانیہ 2021-22کے 35کروڑ،43لاکھ 27ہزار 8صد روپے نو روپے کی بھی منظور ی دی گئی۔
اجلا س میں مشیر اوقاف و مذہبی امور حافظ حامد رضا، چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،سیکرٹری اوقاف سردار ظفر خان،ڈائریکٹر جنرل اوقاف سردار طارق محمود خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کے تمام مزارات پر زائرین کی سہولیات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مزاروں کے ساتھ دوکانات کی تعمیر بھی کی جائے تاکہ اس سے بھی آمدن میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں اوقاف کی ملکیتی زمینوں کو مزارات کے تصرف میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزارات کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کیا جانا چاہیے تاکہ آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ انہو ں نے کہا کہ مزارات کے ساتھ رہائشی کمروں کی تعمیر بھی لازمی کی جانی چاہیے تاکہ لوگ اس سے مستفید سکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام مزارات پر لنگر خانوں میں صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے اور طہارت خانے بھی بہتر کیے جائیں۔ محکمہ اوقاف کے ملکیتی رقبہ جات کو خالی کروانے کے بھی اقدامات کیے جائیں۔ آخر میں اوقاف بورڈ نے محکمہ اوقاف کے سالانہ بجٹ کی 2022-23منظوری دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں