ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، ایمز ہسپتال کا ماحول بہتر بنایا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایات

مظفر آباد(پی آئی ڈی )وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ ایمز ہسپتال کا ماحول بہتر بنایا جائے۔ایمز ہسپتال میں بہترین وی آئی پی وارڈ بنایا جائے تاکہ لوگ مریضوں کو یہاں لیکر آئیں اور ہسپتال کی آمدن بھی بڑھے۔ آزادکشمیر میں ائیرایمبولینس سروس شرو ع کرنے جارہے ہیں، تمام بڑے ہسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباس انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینئر موسٹ وزیر وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر،ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر آفتاب، کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان، سپیشل سیکرٹری مالیات راشد حنیف اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایمز مسعود بخاری بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ ایمز ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، ماچس فیکٹری کے سٹرکچر کا جائزہ لیا جائے۔ بریفنگ میں گائنی و چلڈرن علیحدہ ہیلتھ یونٹ کے قیام کے حوالہ سے بھی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عباس انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسزمسعود بخاری نے وزیراعظم کو ایمز ہسپتال کے موجودہ انتظامی ڈھانچے، سروسز اور مسائل کے حوالہ سے تفصیلاً بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں لوگ عطیہ کرنا چاہتے ہیں ان تک رسائی کی جائے، ہسپتال کی نئی عمارات کی تعمیر کے دوران ڈیزائننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہستپالوں کیلئے علیحدہ بینک اکاؤنٹ بھی maintainکیا جا سکتا ہے تو اس پر بھی غور کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close