مظفرآباد (آئی اے اعوان)وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے کشمیریوں نے روشن رکھنے کیلئے اپنے اباواجداد کی قبریں منگلا ڈیم میں ڈبو دی ہیں کشمیری پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔سٹاف کالج اسلام آباد کے 59 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے 32 رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہائیڈل کا وسیع پوٹینشل موجو د ہے۔
ہمیں ہائیڈل کے منصوبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہائیڈل کے منصوبوں کی تکمیل سے ہم ملک میں معاشی ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں بیورو کریسی کا کردار ہمیشہ کلیدی ہوتا ہے۔ تحریک آزادی کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہندوستان اب زیادہ دیر کشمیریوں پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔ ہندوستان کے اندر بھی بہت تحریکیں شروع ہو چکی ہیں۔ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ،اکیڈمی کے پرنسپل انوار الحق نے وزیرا عظم کا وفد کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ وفد میں واپڈا کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے آٖفیسران موجود تھے۔ وفد سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں بیوروکریسی کا کلیدی کردار وہوتا ہے۔ بیوروکریسی کسی بھی ریاست کی پالیسی سازی میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری منزل ہے۔ معاشی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان ہی ہماری منزل ہے۔ اس وقت ملک میں ڈیمزبنانے کی ضرورت ہے۔منگلا ڈیم کے متاثرین نے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں تک قربان کر دی ہیں۔ کشمیری پاکستان کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے آفیسران پاکستان میں خدمات سرانجام دیں اور پاکستا ن کے آفیسران آزادکشمیر میں خدمات سرانجام دیں تاکہ آزادکشمیر اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ آخر میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وفد کے سربراہ کو شیلڈ بھی دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں