حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر دی

مظفرآباد(آئی اے اعوان) حکومت پاکستان نےآزاد کشمیر میں ستائیس نومبر کو ہونے والے بلدیاتی کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے سے معذرت کردی وزارت داخلہ نے ایک مکتوب کے ذریعے آزادکشمیر حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ محکمہ داخلہ حکومت پاکستان نے سیکرٹری کشمیر افیئرز کو مکتوب کے ذریعے مطلع کیا پاکستان میں شدید سیلاب اور سلامتی کی صورت حال کے پیش نظر سیکورٹی اہلکار پاکستان میں مصروف ہیں ایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی وجہ سے بھی سیکورٹی پر شدید دباؤ ہے

بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت آزاد کشمیر اپنے وسائل سیکورٹی کا انتظام کرے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمشن نے حکومت پاکستان کی طرف سے سیکورٹی فورسز فراہم نے سے معذرت کرنے کے نتیجہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو متبادل سیکیورٹی پلان تیار کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت کرانے کیلئے سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے سیکورٹی کی فراہمی کے لئے حکومت پاکستان سے گفت و شنید جاری ہے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر عثمان چاچڑ کی سیکورٹی فورسز کی عدم دستیابی کی صورت میں متبادل اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے آئیندہ دو روز میں متبادل سیکورٹی پلان الیکشن کمشن کےسامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close