مظفر آباد(پی آئی ڈی )آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے لئے بطور امیدوار انتخابی عمل سے دستبرداری کا وقت 29اکتوبر 2022دن 2بجے مقرر تھا جسے حکومت، اپوزیشن اور امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی واپسی کے وقت میں اضافہ /توسیع کی درخواست پر کاغذات نامزدگی کی واپسی کے وقت میں 29اکتوبر 2022دن دو بجے کے بجائے شام چھ بجے تک توسیع دی گئی تھی
اس طرح کاغذات نامزدگی کی واپسی کا وقت اب ختم ہو چکا ہے۔تاہم آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ44کے تحت امیدواران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پولنگ کے دن سے دو دن قبل تک انتخابی عمل سے ریٹائر ہو سکتے ہیں۔تاہم اگر کوئی امیدوار بیلٹ پیپرز کے پرنٹ ہونے کے بعد انتخابی عمل سے ریٹائر ہوتا ہے تو اُس کا نام بیلٹ پیپرز پر موجود رہے گا لیکن اگر انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواران کی فہرست حتمی ہونے سے قبل اگر کوئی امیدوار دیٹائر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں اُس کا نام امیدواران کی حتمی فہرست سے حذف کیا جا سکتا ہے اور اُس کا نام بیلٹ پیپرز پر طبع نہ ہو گا۔ لہذا عوام الناس اور امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی امیدوار اب بھی انتخابی عمل سے دستبردار ہونا چاہتا ہے تو الیکشن ایکٹ کی دفعہ 44کے تحت ریٹائر ہوسکتا ہے اور مورخہ 31اکتوبر 2022کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد امیدواران کی حتمی فہرست مع انتخابی نشانات شائع ہونے سے قبل کوئی بھی امیدوار الیکشن سے ریٹائر ہو جاتا ہے تو اُس کا نام بیلٹ پیپر ز پر طبع نہ ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں