صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی واشنگٹن میں تفصیلی ملاقات

مظفر آباد(پی این آئی)صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی پاکستانی سفارتخانے واشنگٹن میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غوروعوض کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے امریکہ میں سفیر سردار مسعود خان نے سفارتی محاذ پرمسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششوں سے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھی امریکہ کے دورہ کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ الزبتھ ہارسٹ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام اور اقوام متحدہ میں ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے پاکستان کے امریکہ میں سفیر سردار مسعود خان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورامریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close