الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں 31 اکتوبر تک آر و کے پاس جمع کرانے ہدایت

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے پارٹی ٹکٹ کے ساتھ درخواستیں 31 اکتوبر تک ریٹرننگ آفیسروں کے پاس جمع کرانے ہدایت کر دی ہے۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارں سے کہا ہے اگر وہ کسی پارٹی کی جانب سے نامزد ہیں تو اپنی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوار کے طور پر پارٹی ٹکٹ اور درخواست مقررہ وقت میں متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جملہ ریٹرننگ آفیسر ان کے دفاتر 30اکتوبربروز اتوار کھلے رہیں گے اور امیدواران کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی نسبت درخواستیں وصول کریں گے، امیدواران کی جانب سےپارٹی ٹکٹ اور درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس 31 اکتوبر صبح 9 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں