مظفر آباد(پی این آئی) آزادکشمیر کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے 31 سال بلدیاتی انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور پی ٹی آئی آزادکشمیر کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا آزادکشمیر میں تین دھائیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کا کریڈٹ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان آزاد کشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کریں، عوام کارکردگی، میرٹ اور کردار کی بنیاد پر ووٹ دیں تاکہ قابل نمائندے سامنے آسکیں۔گزشتہ 31 سال کے دوران کئی حکومتیں آئیں لیکن بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام رہیں۔انہوں نے کہا کہ 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر آزاد کشمیر بھر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے فیصلے کو عوام نے بھرپور سراہا ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں لیکن کسی کی دل آزاری کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے عام انتخابات کی کمپین میں اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا ہورہا ہے اور انشاءاللہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے عین مطابق اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہورہا ہے ۔ ٹکٹس کی تقسیم میرٹ پر کی گئی ہے اور میں تمام ٹکٹ ہولڈرز کو کہتا ہوں اپنی کمپین تحریک انصاف کے وژن کے مطابق بھرپور طریقے سے کریں لیکن اس کے ساتھ رواداری ,بھائی چارے اور باہمی عزت و احترام کو ملحوظِ خاطر رکھیں ہر ممکن کوشش کریں کہ پرامن اور دوستانہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں, 31 سال بعد آزادکشمیر کی عوام کی محرومیاں کا ازالہ ہورہا ہے 27 نومبر کو پی ٹی آئی کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروائیں تاکہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے ساتھ ساتھ ترقی اور آزادکشمیر کو بدلنے کا جو سفر ہم نے شروع کیا ہے وہ مذید تیزی سے جاری رہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تیز رفتار ترقی، عوام کو خوشحال بنانے اور انکے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرررہے ہیں۔عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں