مسلم کانفرنس کے سینئر نائب صدر ملک محمد نواز کی جلد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے سابق سینئر وزیر اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک محمد نواز نئی سیاسی اڑان بھرنے کیلئے لندن پہنچ گئے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کی خبر نے مسلم کانفرنس کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ملک محمد نواز 35 سال تک آزادجموں وکشمیر قانون سازی اسمبلی کے رکن رہے

ان کا شمار مسلم کانفرنس کے سینئر راہنماؤں میں ہوتا ہے انھیں سات مرتبہ مسلسل مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہونے اور سینئر وزیر کی حیثیت سے کئی مرتبہ قائمقام وزیراعظم کے منصب پر فائرہونے کا اعزاز حاصل ہے ذرائع کا کہناہے کہ ملک محمد نواز بہت جلد مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close