وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈی جی وزیراعظم آفس برائے سیاسی امور ڈی آئی جی ریٹائرڈ سردار گلفراز خان سے ذمہ داریاں واپس لے لیں

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے ڈائریکٹر جنرل وزیراعظم آفس برائے سیاسی امور ڈی آئی جی ریٹائرڈ سردار گلفراز خان سے زمہ داریاں واپس لے لیں۔

سردار گلفرار خان وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل افیئر گریڈ 20 کے عہدے پر تعینات تھے انکا شمار وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا انھیں اچانک عہدے سے برطرف کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہیں سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے وزیراعظم ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل افیئر کے عہدے پر کس اہم شخصیت کو تعینات کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے بھی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close