آزاد کشمیر حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور غیر تدریسی سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں نظم ونسق کی بحالی اور بہتر تعلیمی ماحول کے قیام کیلئے طلباء و طالبات ، اساتذہ اور غیر تدریسی سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر حکومت کے سیکریٹریٹ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیئے گئے

سرکلر کے مطابق محکمہ تعلیم کے انتظامی آفیسران کو سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات کار کے دوران موبائل فون کے استعمال پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے تعلیمی اداروں کے تدریسی اور غیر تدریسی سٹاف اپنے موبائل فون دفتر میں جمع کرائیں گے جو صرف وقفہ کے دوران استعمال کرسکیں گے جبکہ طلباء و طالبات کے پاس موبائل فون ضبط کے ان کے والدین کو اطلاع دی جائے گی سرکلر کے ذریعے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے تدریسی سٹاف،معلمین اور معلمات کو کالے رنگ کا گاون پہن کر تدریسی فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close