آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے 33 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئیے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے 27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی 33 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے جبکہ آزاد امیدواروں کے لیے 35 نشانات کی فہرست بھی جاری کر دی ہے

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے حکمران جماعت تحریک انصاف کو بلا مسلم لیگ ن کو شیر،پاکستان پیپلزپارٹی کو تیر،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو گھوڑا، جماعت اسلامی کو ترازو جموں وکشمیر لبریشن لیگ کو لالٹین ،جمعیت علماء اسلام کو کتاب، جمعت علماء جموں وکشمیر کو ٹریکٹراور آل جموں وکشمیر جمعت علماء اسلام کو درخت کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں آزاد امیدواروں کو گائے، ببرشیر، میزائل، انسانی ہاتھ، بندوق، چترالی ٹوپی سمیت دیگر نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں