سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی گاڑی کو حادثہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی اسلام آباد سے مظفرآباد آتے ہوئے مری ایکسپریس وے پر مسیاڑی کے مقام حادثے کا شکار ہوگئے

گاڑی اچانک پھسل کر دیوار سے ٹکر کر نالی میں جاگری راجہ محمد فاروق حیدر خان سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے سابق پریس سیکرٹری راجہ وسیم احمد کے مطابق اللہ کے فضل وکرم سے کسی بھی سوار کو کوئی خراش تک نہیں آئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close