وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلا پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آزادکشمیر میں31سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر کی حیثیت سے پہلا پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے حلقہ وسطی باغ کی وارڈ بنی پساری سے پہلا ٹکٹ میجر ریٹائرڈ عبدالقیوم بیگ کو جاری کیا

اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد، قائم مقام سپیکر اسمبلی چوہدری ریاض احمد، سینئر نائب صدر تحریک انصاف چوہدری ظفر انور، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، مرکزی رہنما تحریک انصاف میجر ریٹائرڈ خرم حمید خان روکھڑی، وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ سردار افتخار رشید اور معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close