آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کریگی، وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا دعویٰ

بنگوئیں راولاکوٹ(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت اور اس کی جڑیں دن بدن مضبوط ہو رہی ہیں۔ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ سیاسی کارکنان کا کا تحریکِ انصاف میں شامل ہونا ہماری حکومت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے. عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان ان خیالات کا اظہار بنگوئیں اپنی رہائش گاہ پر پلندری سے آئے ہوئے ملک کبیر حسین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر مشیر حکومت برائے بہبود آبادی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ، پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات بیگم امتیاز نسیم سمیت سدھنوتی سے آئے ہوئے لوگوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے ملک کبیر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک کبیر حسین ایک مضبوط سیاسی رہنما ہیں جن کی شمولیت سے سدھنوتی میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کارکنان کو جائز مقام دیں گے اور حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹمنٹ کیا جایگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو لوگوں کے مسائل حل کر سکتی ہے. پلندری میں سردار محمد حسین ایڈووکیٹ کی کارکردگی سے لوگ متاثر ہو کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں. سردار محمد حسین اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے فکر مند رہتے ہیں ان کی قیادت میں پلندری کے تمام مسائل حل کریں گے.بعد ازاں وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کی اور اپنے اپنے مسائل بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا وزیر اعظم نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی. اس موقع پر سید صداقت حسین سبزواری کا ہمراہ وزیراعظم کوارڈینیٹر بنے پر ان کے بھائی سید ارشاد سبزواری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور صداقت حسین سبزواری کا کوارڈینیٹر بنانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close