اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا

مظفرآباد (پی این آئی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کئی روز تک جاری رہنے کے بعد سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کورم پورا نہ ہونے کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بدھ کو سپیکر چوہدری انوار الحق کی صدارت میں شروع ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد اجلاس کے آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کے ممبراسمبلی وزیر جنگلات محمد اکمل سرگالہ نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر گنتی کی گئی تو اجلاس 15منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا بعد ازاں دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر آزادجموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close