کشمیری آج کشمیریوں کو آزادی اور حق خودارادیت سے محروم رکھنے کے 75 سال مکمل ہونے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں

مظفر آباد(پی آئی ڈی)27 اکتوبر 1947 کوبھارتی افواج کی جانب سے ریاست جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر جبری قبضے ، کشمیریوں کوآزادی اور حق خودارادیت سے محروم رکھنے کے 75 سال مکمل ہونے کے خلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں ۔ بھارتی فوج نے27 اکتوبر1947 کے دن سرینگر ائر پورٹ پر اپنی فوجیں اتار کر ریادت جموں وکشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیاتھا سیزفائر لائن کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے ۔

جس کا مقصد بھارتی حکمرانوں اور غاصب افواج کی ہٹ دھرمی،کشمیریوں کے قتل عام اور انسانیت سوز مظالم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے سیز فائر لائن کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیری احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکال اقوام متحدہ اور نام نہاد آزادی پسند قوتوں کے مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑیں گے آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک مین پاسبان حریت کے زیراہتمام احتجاجی دھرنا دینے کے علاوہ سیاہ ٹوپیاں پہن کر اقوام متحدہ کے مبصر دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی کشمیر لبریشن آرگنائزیشن کے ریر اہتمام ریلی سے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خطاب کریں آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور سیز فائر لائن کے دونوں طرف بسنے والے کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close