آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی رکنیت کے لیے تحریری امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی )آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی رکنیت کے لیے تحریری امتحان 29 اکتوبر بروز ہفتہ بوقت گیارہ بجے دن منعقد ہوں گے۔مظفرآباد ڈویژن، پونچھ ڈویژن اور پنڈی اسلام آباد کے امیدوار امتحانی سینٹر گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھتر مظفرآباد، جبکہ میرپور ڈویژن کے امیدوار امتحانی سینٹر میرپور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مین کیمپس میرپور میں امتحان دیں گے۔

ایسے امیدوار جن کے کوائف مکمل نہیں، وہ کوائف ہمراہ لائیں، امتحانی سینٹر میں داخلے کے لیے اصل کارڈ اور اخبار / چینل کا کارڈ لازمی ہو گا۔ ایسے تمام امیدوار جو ضلع یا تحصیل سے کم کسی علاقے میں رپورٹر ہیں وہ فاؤنڈیشن ایکٹ و رولز کے تحت ممبر نہیں بن سکیں گے، علاوہ ازیں ضلع اور تحصیل سے ایک ادارہ کا صرف ایک نمائندہ ممبر بننے کا اہل ہو گا، یہ پابندی اخبارات / چینلز کے بیورو آفسز پر لاگو نہیں ہو گی۔تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار انٹرویو میں شامل ہو سکیں گے۔ ایکریڈیٹیشن کارڈ کمیٹی میرپور، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں انٹرویو کا موقع فراہم کرے گی جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں