گزشتہ حکومتوں کی کارکردگی پر ہمارے چھ ماہ بھاری ہیں، وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان

باغ(پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیر ائیر لائن کا افتتاح اور کئی دہائیوں بعد بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کے وہ کام ہیں جو آج تک کوئی نہیں کر سکا زکوۃ فنڈز میں اضافہ مہاجرین کی آباد کاری گزارہ الاونس میں اضافہ کر کے دلی سکون ہے انسانیت کی خدمت عام آدمی کے مسائل اسکی دہلیز پر حل کرنے کا عمران خان نے جو ویژن دیا اس پر عمل پیرا ہیں گزشتہ حکومتوں کی کارکردگی پر ہمارے چھ ماہ بھاری ہیں اگر ریاست کے اندر ایمانداری کیساتھ فنڈز لگائے جاتے تو آج ہم بنیادی مسائل سے نکل کر آگے ترقی کی منازل طے کر رہے ہوتے۔

سیاحت کے فروغ سے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو با عزت روزگار دیں گے محمود الحق کی کاوشیں لائق تحسین ہیں خواتین کو با عزت روزگار کے لیے حکمت عملی تیار ہو چکی ہے 6 ہزار سے زائد خواتین کو ٹیوٹا و دیگر اداروں کے زریعے روزگار مہیا کریں گے۔کشمیر ائیر لائن کیوجہ سے دنیا بھر سے سیاح ریاست کا رخ کریں گے جس سے نا صرف بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا بلکہ ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ باغ آزاد کشمیر کے موقع پر ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام شروع ہونے والی کشمیر ائیر لائن و دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صدر پاکستان عارف علوی ایم ٹی بی سی کے ایم ڈی شوکت علی، ڈائریکٹر کشمیر ائیر لائن کرنل اشرف، ایم ڈی ٹورازم پراجیکٹ سید عبدالرحمن،پرنسپل ہیڈ سٹارٹ میڈم نازنین مرتضی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن زرطیف بادشاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کی میزبانی چیرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق نے کی۔ جبکہ اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان، ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محترمہ امتیاز نسیم، چیف سیکرٹری آزاد کشمیرمحمد عثمان چاچڑ،آئی جی پولیس،کمشنر پونچھ ڈی آئی جی پونچھ دویژن سمیت ضلعی انتظامیہ باغ بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ مہاجرین کی آباد کاری اور پختہ مکانات تعمیر کرنے کے کیے دس ارب روپے مختص کر دیئے ہیں پہلی قسط جاری ہونے ہر کام کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے عام آدمی کے مسائل حل ہونگے مجھے یہاں تک کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات یا حکومت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں میں نے کہا بلدیاتی انتخابات عمران خان کا وعدہ ہے اسے ہر صورت پورا کروں گا چاہے میری حکومت ہی کیوں نہ چلی جاے انہوں نے کہا کہ میر ڈرائی پورٹ کا منصوبہ جو 32 سالوں سے کھٹائی میں تھا اسے دوبارہ شروع کیا ہے جس پر ابتدائی طور پر ایک ارب خرچ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قراء حضرات کی مستقلی خواتین کے لیے روزگار جیسے کام تحریک انصاف حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں غریب اور عام آدمی کو سامنے رکھ کر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں انسانیت کی خدمت ہماری ترجیح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چیرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق کی آئی ٹی و سیاحت میں خدمات کو سرہاتے ہوے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close