مظفرآباد (پی این آئی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے یوم تاسیس کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے موقع پر سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات نے اپنی سریلی آواز میں کشمیری نغمے گا کر دنیا کے منصفوں اور عالمی اداروں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجوڑ ڈالا ۔
قرآنِ پاک کی تلاوت اور ہدیہ نعت پیش کرنے والے نوجوان اور طالبہ نے بھی خوب داد سمیٹی وزیراعظم آزادکشمیر نے تلاوت اور نعت شریف پیش کرنے والوں کو پینتیس پینتیس ہزار روپے جبکہ کشمیری نغمے گاکر تقریب کی رونقوں کو چار چاند لگانے والے طلباء وطالبات کو پچیس پچیس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔
تقریب کے دوران آزاد کشمیر پولیس،لیڈی پولیس،ٹریفک پولیس،کمانڈو پولیس،ٹورازم پولیس،بوائے سکاؤٹس اورگرلز گائیدز سمیت پولیس بینڈ کے دستے نے مہمان خصوصی قائمقام صدر آزادکشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر اعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس کو سلامی پیش کی تقریب کے دوران صدر آزادکشمیر نے انسپیکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور آزادکشمیر کا پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا اس موقع پر پاکستان اور آزادکشمیر کے کے ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔
تقریب میں سابق صدر اور سابق وزیر اعظم حاجی یعقوب سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس سمیت اعلیٰ فوجی وسول حکام سول سوسائٹی طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں